4 اپریل 2015 - 06:31
اقوام متحدہ یمن پر سعودی جارحیت رکوانے کا جائزہ لے رہی ہے

روس نے تجویز پیش کی ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت پر روکنے کے لئے سلامتی کونسل اجلاس بلایاجائے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آج اپنے اجلاس میں یمن پر سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کی جارحیت روکنے کا جائزہ لے گی- روس کی تجویز کے مطابق یمن پر آل سعود اور اسکے اتحادیوں کی جارحیت کو عارضی طور پر روکنے کا مقصد، یمن کے نہتے اور مظلوم عوام کو انسان دوستانہ امداد پہنچانا ہے- سفارتی ذرائع کے مطابق یمن میں آل سعود اور اسکے اتحادیوں کی وحشیانہ بمباری میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے عام شہریوں کی بڑہتی ہوئی تعداد کے پیش نظر روس نے تجویز پیش کی ہے کہ یمن پر جارحیت روک دی جائے تا کہ عالمی امدادی تنظیمیں یمن کے عوام کو امداد پہنچاسکیں- درایں اثنا اقوام متحدہ میں انسان دوستانہ امداد کے شعبے کے سربراہ والری آموس نےحملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا ہے- واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں بچوں کی کے فنڈ یونیسف نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی جارحیت میں کم از کم سو بچے بھی جاں بحق ہوئے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲